لندن (جنگ نیوز) مسلم مذہبی رہنما مفتی اطہر قاسمی نے کہا ہے کہ عورتوں کو مردوں کے فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے کیونکہ برہنہ گٹھنے غیراسلامی ہے۔ ان کا یہ فتویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کی سنی مسلمان سلطنت میں عورتوں کو سعودی سٹیڈیموں میں فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وہ دارالعلوم دیوبند بھارت کے مذہبی پیشوا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مردوں کے برہنہ گٹھنے دیکھنا غیراسلامی ہے۔