• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کے ارکان پی ایچ ایف حکام پر برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکر ٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے زوال کی وجہ نوجوان ٹیلنٹ کا سامنے نہ آنا ہے، انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کی توجہ کرکٹ پر ہے ۔کمیٹی ارکان نے سیکر ٹری پی ایچ ایف کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف حکام جتنی کوششیں اپنے عہدوں کو بچانے کیلئے کرتے ہیں اتنی کوششیں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کرتے توہاکی کا یہ حال نہ ہوتا۔ قائمہ کمیٹی نے ملک میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پی ایچ ایف کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کی تفصیلات طلب کر لیں۔
تازہ ترین