• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے سیکولرقو توں پر لرزہ طاری ہے،سراج الحق

تیمرگرہ (نمائندہ جنگ ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے سیکولرقو توں پر لرزہ طاری ہوگیا ہے۔ آئندہ انتخابات کوامر یکا کے وفاداروں اور لٹیروں کا یوم احتساب بنادینگے۔ دینی مدارس کے 30لاکھ طلبہ ملک کی نظریاتی اور جغرا فیائی سر حدوں کے محافظ ہیں دینی مدارس اسلامی تہذیب و تمد ن کے علمبردار ادارے ہیں ان اداروں کو انڈسٹری کے بجائے وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے۔ ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں جمعیت طلبہ عر بیہ کے زیر اہتمام تحفظ مدار س و سا لمیت پاکستان ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا ۔سراج الحق نے کہا کرپشن سمیت کسی بھی بد عنوانی کے کیس میں کو ئی مذ ہبی رہنما ملوث نہیں جبکہ کسی بھی د ہشت گردانہ سر گرمی کا تعلق دینی مدارس سے ثابت نہ ہو سکا۔انہوں کہا کہ پاناما لیکس میں نواز شر یف کے علاوہ دیگر436افراد کے خلا ف اب تک کو ئیکا رروائی نہیں ہو ئی ،حکومت نے بد عنوانی میں ملوث بڑے مگر مچھوں کو اب تک گرفتار نہیں کیا جو لمحہ فکریہ ہے ،سراج الحق نے کہا کہ اسلامی نظام کے عملی نظام اور سیکولر قو توں سے قوم کی جان چھڑا نے کے لئے متحدہ مجلس عمل کو باقاعدہ طور پر بحال کیا گیا ہے جو آئندہ عام انتخابات میں حیران کن نتائج دیکر صو بے اور مرکز میں حکومت بنا ئی گی ،مجلس سے باہر مذ ہبی قو توں کو ایک پلیٹ فار م پر لانے کے لئے کوشش جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت خود انتہا پسندی کو فر و غ د ینے میں ملو ث ہے پائیدار قیام امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اُ س کے رو ح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنا یا جا ئے۔ دریں اثناء جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے منگل کے روز روز ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ٹر اسپتال کادورہ کرکے مزید 6نئے وارڈ ز کا افتتا ح کیا جہاں پر مریضو ں کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جائینگی جدید سہولتوں سے آراستہ شعبہ ای این ٹی ( بی یو نٹ ) ،گائنی ( بی یونٹ )،گیسٹر و ،فزیو تھراپی،اور ارتھو پیڈ ک کے نئے وارڈ کا افتتاح کیا ۔
تازہ ترین