راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 3ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا اور غیرقانونی طور پر آویزاں کئے جانے والے بینرز اور پوسٹرز اتار کر قبضہ میں لے لئے گئے ، ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ کی ہدایت پر شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ نے انچارج حسن جان کی نگرانی میں منگل کے روز ڈھوک گجراں،بکرا منڈی،ڈھوک مستقیم کے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر تے ہو ئے3 ٹرک سامان ضبط کر لیا جس میں پھٹے ،ریڑھیاں ، ،جنگلے ،سٹینڈ،کائونٹر وغیرہ شامل تھے جنہیں دفتر کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا ، ادھر عملہ نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر آویزاں کئے گئے پوسڑاور بینرز اتار کر قبضہ میں لے لئے۔