پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ کا احترام ہم سب پرلازم ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ آج کی سیاست میں جو لب ولہجہ متعارف کروایا گیا اس پرافسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صدارت کے وقت نیا صوبہ بناسکتے تھے،آصف زرداری نے اپنی پارٹی کوشمالی اورجنوبی پنجاب میں تقسیم کیا،انہوں نے نئے صوبے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔