کچھ سال پہلے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں لڑکیوں کی کم ہوتی شرح پیدائش کی مذمت کرتے ہوئے ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ کے نام سے ایک مہم کا آغازکیا تھااوراس مہم کی شروعات کے موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم اپنی بیٹیوں کو قتل کریں‘۔
لہٰذا اسی مہم کےتناظر میں پنجاب کے ضلع برنالہ،انڈیا میں میورل تیار کیا گیا ہے۔ اس میورل کی خاص بات یہ ہےکہ اس میں پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہیں جبکہ دیگر خواتین میں پانچ بھارتی و بھارتی نژاد شامل تھی۔
ان تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس شاہکار کے جمالیاتی دائرے میں ملالہ یوسف زئی بھی لتا منگیشکر، امریتا پریتم، کلپنا چاؤلہ، پی ٹی اوشا اور میری کوم کے ساتھ خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف آواز بلند کرتی نظر آتی ہیں۔
دیواروں پر دکھائی دینے والی دوسری خواتین