پاناما اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہو رہی ہیں، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کی۔
ایس ای سی پی کی سدرہ منصور نے اضافی دستاویزات جمع کرا دیں، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی کمپنیوں سے متعلق 2 دستاویزرہ گئی تھیںجو جمع کرائے ہیں۔
ایس ای سی پی کے ایک اور گواہ سلمان سعید نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے کچھ دیر کی مہلت مانگ لی کیوں کہ ریکارڈ کراچی سے آرہا ہے، ایک گھنٹے تک پہنچ جائے گا جس کے بعد سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کر دیا گیا۔