• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی چار مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

Shah Mehmood Qureshi Interim Bail In Four Cases Approved

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی 2014 کے حکومت مخالف دھرنوں کے دوران بنائے گئے چار مقدمات میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 8 فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی و پارلیمنٹ پرحملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد سمیت چار مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزم شاہ محمود قریشی کو پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض آٹھ فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کے بعد دیگر رہنما بھی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔

ان مقدمات میں اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے جبکہ اسد عمر، شفقت محمود اور شیریں مزاری بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔

تازہ ترین