• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ،نواز، مریم اور لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر، فریقین کو نوٹس

Todays Print

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف،مریم نواز ،طلال چوھدری اور رانا ثنا اللہ کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، جسٹس شاہد کریم نے آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی جس میں سابق وزیر اعظم اور ان کی بیٹی کی جڑانوالہ میں عدلیہ مخالف تقاریر کی نشاندہی کی گئی ہے، درخواست میں وفاق اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف، ان کی بیٹی اور ن لیگی رہنما مسلسل اعلٰی عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں،2روز قبل جڑانوالہ جلسہ میں لیگی رہنماؤں نے دوبارہ اعلی عدلیہ کی توہین کی جو توہین عدالت کے قانون کے تحت جرم ہے، نواز شریف اور مریم نواز پہلے بھی عدلیہ مخالف تقاریر کر چکے ہیں اور پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے فل بنچ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پیمرا عدلیہ مخالف بیانات کو نشر کرنے سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہےلہذا عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی کارروائی کیساتھ ساتھ پیمرا کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، درخواست پر آئندہ سماعت 14 فروری کو ہو گی ۔

تازہ ترین