چار سدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چار سدہ میں دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر 16 سال کی لڑکی کی پستول دکھا کر برہنہ کردیا۔اوباش لڑکوں نے لڑکی کی ویڈیو بناکر زیادتی کی کوشش بھی کی۔آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ چار سدہ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش‘ ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میاں کلے کے علاقے میں دو نوجوان گھر میں داخل ہوئے اور 16 سال کی لڑکی کواسلحہ دکھاکر زبردستی کرنے لگے اوباش نوجوان اپنی درندگی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرنے لگے کہ زمین کانپ اٹھی زلزلہ آیااور دونوں بھاگ نکلے ۔ تھانہ پڑانگ نے پڑوسی ملزم عاصم اور واصف کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔