• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے، بینظیر ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے کیلئے سخت قواعد و ضوابط جاری

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی بشیر میمن نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے کیلئے سخت قواعد و ضوابط جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 48/2018میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن کے بے نظیر ایئرپورٹ پر معاملات احسن طریقے سے رواں رکھنے کیلئے اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر (SOP) جاری کیا جارہا ہے جس کے مطابق اسلام آباد امیگریشن چیک پوسٹ پر تعیناتی 18 ماہ کیلئے ہوگی۔ یہ پالیسی دونوں ایگزیکٹو اور منسٹریل اسٹاف پر لاگو ہوگی۔ تاہم اس کا اطلاق خواتین اہلکاروں، کانسٹیبل سے اے ایس آئی رینک پر نہیں ہوگا۔ ان کا تبادلہ صرف ڈپارٹمنٹل یا کرمنل کارروائی پر ہوگا۔ انسپکٹر رینک تک عملے کی تعیناتی ایڈیشنل ڈائریکٹر یا ڈپٹی ڈائریکٹر مختلف جگہوں پر قابلیت کے مطابق کرنے کے مجاز ہونگے۔ زونل آفس میں 18 ماہ کی تعیناتی کے دوران مرد اور خواتین افسران کے تبادلے اینٹی کرپشن سرکل، کارپوریٹ کرائم سرکل، کمرشل بینکنگ سرکل، این آر تھری سی اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں کی جائے گی ۔
تازہ ترین