• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز مالکان کسانوں کو سی پی آر جاری نہیں کر رہے ،میاں مقصود

لاہور(نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کین کمشنر نے کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے حکومت کا آلہ کار بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم پر کین کمشنر نے وزیر اعلی کی تین شوگر ملوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی اس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،شوگر ملز مالکان کسانوں کو سی پی آر جاری نہیں کر رہے جس پر گنے کی قیمت ، وزناور کٹوتی کا اندراج ہوتا ہے ۔ وہ لاہور ہائی کورٹ کے احاطہ میں شوگر ملز مالکان کی جانب سے کسانوں کو گنے کی پوری قیمت نہ دیئے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں کین کمشنر نے وزیر اعلی کی شوگر ملوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مقصود احمد نے کہا کہ کین کمشنر نے غلط بیانی سے کام لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف جمعہ کو کین کمشنر کی رپورٹ پر اعتراضات داخل کریں گے بلکہ جلد احتجاج بھی شروع کریں گے ۔
تازہ ترین