کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی واسا محمد اسلم مگسی نے کہا ہے کہ شہر میں آبنوشی کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے یہ باتیں انہوں نے سماجی رہنما محمد عارف راجپوت سے گفتگوکرتے ہوئے کہیں ایم ڈی واسا نے بتایا کہ اُن کی ترجیح ہو گی کہ شہر میں پانی کی قلت کا مکمل خاتمہ کیا جائے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ فراہمی آب کی بہتری کیلئے صارفین کو بھی بھرپور تعاون کرنا چاہئے اور بلوں کی بروقت ادائیگی کی جائے تا کہ ادارہ بہتر سے بہتر سروس فراہم کر سکے ۔