چارسدہ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز 16 سالہ لڑکی سے دو ملزمان نے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی تھی اور لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔
پولیس نے ایک ملزم اعظم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان متاثرہ لڑکی کے پڑوسی ہیں ۔
میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔
ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنا کرلڑکی کو بلیک میل کرنے کے پہلو کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔