• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف اوردیگرکیخلاف قتل کامقدمہ،شاہ محمود عدالت طلب

Murder Case Against Nawaz Sharif Nad Others Court Summons Shah Mehmood

سابق وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،چوہدری نثار اور سعد رفیق سمیت دیگر کیخلاف حکومت مخالف دھرنے کے دوران 4افراد کے مبینہ قتل کے مقدمے میں عدالت نے مدعی شاہ محمود قریشی 26فروری کو طلب کرلیا۔

انسدا دہشت گردی کی عدالت میں پولیس نے ملزمان کے خلاف عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ جمع کرادی ۔

عدالت نے 2014ء کےحکومت مخالف دھرنوں کے دوران مشتعل مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ کے دوران 4افراد کی مبینہ ہلاکت پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے مقدمہ درج کرایا تھا ۔

درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزمان کے حکم پر پولیس نے دھرنا مظاہرین پر تشدد اور فائرنگ کی، جس سے 4افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمہ میں قتل،اقدام قتل، اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں،پولیس نےملزمان کے خلاف عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی، جس میں الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مدعی کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، ان کے قائد اور رہنما دھرنے کے دوران ریڈ زون کی حساس اور اہم عمارات پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔

درخواست دہندہ کو ثبوت، شواہد اور زخمی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، مگر مدعی نے زخمیوں یا جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کا بتایا، نہ ہی ان کے کوائف فراہم کیے، ایسے کسی فرد کے لواحقین نے بھی پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے مدعی شاہ محمود قریشی کو 26 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے، جس پر پی ٹی آئی کے ایمبیسی روڈ آفس کا پتہ درج ہے ۔

تازہ ترین