راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)مردان پولیس نے کاروائی کے دوران پانچ ماہ قبل اغوا کیےجانے والے تاجر کو بازیاب کرالیاہے۔مغوی تاجرقاسم کو پانچ ماہ قبل راولپنڈی سے اغواء کیا گیا تھااور چودہ کروڑ کا تاوان طلب کیا تھا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے خبر ملی تھی کہ اغوا کار مغوی کو رات کی تاریکی میں دوسرے علاقے منتقل کر رہے ہیں۔اس اطلاع پر تھانہ شیر گڑھ کی پولیس نےفائرنگ کے تبادلےکے بعد سونے کے تاجر قاسم کو مردان کے علاقے سے بازیاب کروالیا۔ مغوی تاجر قاسم کے مطابق اغواء کاروں نے مغوی کو تنگ سی غار نما جگہ پر رکھا تھا ۔