• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک: باپ نے 2 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کردیا

Attock Father Killed His Wife And 2 Daughters

تھانہ صدراٹک کی حدودماڑی گاؤں میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں باپ نے دو بیٹیوں اور بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ صدر کی حدود ماڑی گاؤں میں رشتے کے تنازع پر آصف شاہ نے اپنی بیوی، بیٹیوں 26سالہ کومل اور 24سالہ ردا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ اس کا15 سالہ بیٹا اشتر شاہ شدید زخمی ہے ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آصف شاہ پرائیویٹ کار چلاتا ہے، بڑی بیٹی کا رشتہ دینے سے انکاری تھا جس پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔

تمام گھروالے اس بات پر بضد تھے کہ رشتہ اسی جگہ ہونا چاہئے مگرباپ نے اپنی مرضی کے خلاف فیصلہ ہوتے دیکھ کر علی الصبح فائرنگ کرکے دوبیٹیوں اوربیوی کو قتل کردیا جبکہ اس کا جواں سال بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس اور ریسکیو کے عملہ نے موقع پر پہنچ لاشوں کو قبضہ میں لے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرلیے۔

واردات کے بعد ملزم فرار ہونے کامیاب ہوگیا۔ ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین