• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہاں ہے وہ تبدیلی جس کا عمران نے وعدہ کیاتھا؟مریم نواز

Where Is The Change Imran Promised To Bring Asks Maryam Nawaz

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کہاں ہے وہ تبدیلی جس کا عمران خان نے وعدہ کیاتھا؟ کوئی ایک اسکول خیبرپختونخوامیں دکھایاجائے، خیبر پختونخوا کے بہن بھائی اپنےعلاج کیلئےپنجاب جاتےہیں۔

پشاور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سوات میں شہیدہونیوالےبہادربیٹوں کوسلام پیش کرتےہیں،آج عوامی عدالت نےنوازشریف کےحق میں فیصلہ دےدیاہے، آج پشاورنےبتادیاہے کہ صادق اور امین کون ہے، آج ہر طرف مسلم لیگ(ن) کا سیلاب آیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکےعوام بہادرہیں تو ان کا لیڈربھی دلیرہوناچاہیے، کیا 5 سال سازشیں کرنیوالا خیبرپختونخوا کے عوام کا لیڈر ہوسکتاہے؟ کنٹینرپرچڑھ کربیٹھےرہنےوالالیڈرہوسکتاہے؟کیا الزام،بہتان لگانے والا آپ کا لیڈر ہوسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان پشاورکےووٹوں کےجواب میں کنٹینرلےآیااورساڑھے چارسال اس پر بیٹھارہا،کیا خیبرپختونخوا کے عوام کا اتنا حق نہیں تھاکہ ایک اچھااسپتال مل جاتا، کہاں ہے وہ بجلی جو عمران خان نےبناکردوسرےملکوں کوبرآمدکرنی تھی،خیبرپختونخواکےعوام ڈینگی میں پڑےتھےاورلیڈرپہاڑوں پرچڑھ کربیٹھاتھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار سال بعد عمران خان کی نیندکھلی توپتاچلانوازشریف 10ہزارمیگاواٹ بجلی بناگیا،نوازشریف نے موٹرویز کا جال بچھادیا، دہشتگردی کےاندھیرےختم کرگیا، نوازشریف پاکستان کوبناگیا،آج پورا پشاور کھدا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹی عاصمہ، عاصمہ رانی، شریفاں بی بی کےقاتل کہاں ہیں؟عاصمہ بیٹی ، عاصمہ رانی اورشریفاں بی بی کےگھروالےعمران خان کی راہ دیکھتےرہے،عمران خان جہاں جاتےہوپنجاب پولیس کوگالیاں دیتےہو،ہم خیبرپختونخوا کی پولیس کو کچھ نہیں کہیں گے، وہ ہمارےبھائی اور بیٹے ہیں، خیبرپختونخواکی پولیس نااہل نہیں، نااہل عمران خان ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بھی 2018 میں شیر دھاڑے گا، پنجاب کی طرح ترقی خیبرپختونخوا میں بھی ہوگی۔

انہوں نے کارکنوں سےوعدہ لیا کہ اپنے ووٹ کی توہین کا بدلہ مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیکرلوگے،وعدہ کریں ووٹوں سےمنتخب ہونیوالےوزیراعظم کی عزت کرائیں گے۔

 

تازہ ترین