• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی میں کے جے پی کے دفتر کو نذر آتش کرنا قابل مذمت ہے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کوئٹہ کے سابق صدر شیخ احسان اللہ اتمانخیل، حکیم اللہ برشوری، حیات اللہ ،نصیب اللہ، محمد رحیم برشوری، امان اللہ، نور اللہ یوسفزئی نے ضلع لورالائی میں کاکڑ جمہوری پارٹی کے دفتر کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کااقدام سیاسی، قبائلی اور علاقائی روایات کے منافی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس عمل کے پیچھے کار فرما عناصر کیخلاف کارروائی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اس طرح کے اقدامات سیاسی اور جمہوری عمل کیلئے درست نہیں بلکہ اس سے تعصب اور نفرت کو فروغ ملے گا۔
تازہ ترین