• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،عاصمہ قتل کیس،مقامی پیش امام سے بھی خون کے نمونے حاصل کرلئے

Todays Print

مردان ( نمائندہ جنگ) عاصمہ قتل کیس میں علاقے کی مقامی مسجد کے پیش امام سے بھی خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں جبکہ 23افراد کو جسمانی معائنے کے لئے لاہور فرانزک لیبارٹری منتقل کردیاگیا ہے یہ انکشاف ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ان کاکہناتھاکہ 23روز گزرنے کے باوجود عاصمہ کے قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں مل رہاہے عاصمہ کے خاندان پر دبائو ڈالاگیاہے اوروہ مجبورہوکربچی کے قتل کو طبی موت قراردینے لگے ہیں ان کاکہناتھاکہ علاقے کے پیش امام سے لے کر دس سال کے بچوں تک کے خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

تازہ ترین