• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرسیالوی نے رانا ثناء اللہ کی وضاحت قبول کر لی خاندان کے تمام افراد کے درمیان بھی اتفاق

جھنگ،سرگودھا (نما ئندہ جنگ،نامہ نگار)دربار سیال شریف کے سجادہ نشین خواجہ حمیدالدین سیالوی نے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کی وضاحت کو قبول کرلیا ہے خاندان کے تمام افراد کے درمیان بھی اتفاق پیدا ہوگیا ہے ۔ کہا ہے کہ وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے یہ تسلیم کیا ہے کہ قادیانی کافر ہیں اور وہ عقیدہ ختم نبوت پر مکمل ایمان رکھتے ہیں ۔ختم نبوت شیخ الاسلام کانفرنس کے سلسلہ میں سجادہ نشین سیال شریف صاحبزادہ حمید الدین سیالوی کی سیال شریف سرگودھا سے جھنگ کے علاقے موضع کابلی میں آمد پر ہزا رو ں مریدین نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور کانفرنس سے خطابکرتے ہوئے سجادہ نشین صاحبزادہ حمید الدین سیالو ی نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالہ سے وہ اپنے موقف پر قائم ہیں اور ان کی تحریک جاری رہے گی البتہ وہ وزیر قانون کی طرف سے کمیٹی میں دی جانے والی وضاحت سے مطمئن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ پیر سیال دودھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے جو کہ بالکل غلط ہے ہمارا ایک کلمہ ،ایک خدااور ایک دھڑا ہے منافق لوگوں نے یہ افواہیں پھیلا رکھی انہوں نے کہا کہ میں قرآن پاک کی ہر آیت کی قسم کھاتا ہوں کہ مر جاؤں گالیکن ختم نبوت کے لیے کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔دریں اثناء خواجہ حمیدالدین سیالوی نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی وضاحت کو قبل کرلیا ہے خاندان کے تمام افراد کے درمیان بھی اتفاق پیدا ہوگیا ہے ۔
تازہ ترین