فیصل آباد (نمائندہ جنگ)سینٹر و پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا ہے کہ عالمی برادری محکوم‘ مظلوم کشمیری عوام کی بے بسی کی پکار کب سنے گا۔ بھارتی درندگی سے بے بس کشمیریوں کے ’’زخموں‘‘ پر نمک پاشی کا سلسلہ نجانے کب رکے گا؟ آخر کب تک ہم ہر سال یوم یکجہتی کشمیر منانے رہیں گے؟ عالمی برادری اور امریکی سرکار سمیت سامراجی قوتیں دنیا کو بتا دیں اظہار یکجہتی کشمیر کے عمل تقاضے کب پورے ہوں گے۔ بھارت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر مظلوم کشمیریوں کو جینے کا حق دے۔