• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے ،چوہدری شجاعت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ق )کے صدرچوہدری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما چوہدری پرویزالہٰی اور مونس الہٰی نےمسلم لیگ( ق) کی جانب سے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا بہترین حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے، حق خود ارادیت کے مسلمہ پیدائشی حق کے حصول کیلئے کشمیریوں نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی، برصغیر کی تقسیم کے ایجنڈا کی تکمیل کیلئے پاکستان مسلم لیگ ہمیشہ ان کا ساتھ دے گی، مسلم لیگی قائدین نےاپنے پیغامات میں مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا دھجیاں اڑارہی ہے، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بھی ہر قسم کے جبر و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کی آواز کو دبایا جا سکے لیکن وہ بھارتی چنگل سے آزادی کے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
تازہ ترین