پڈعیدن (رپورٹ؍غلام حیدر آکاش) ساہیوال سے کراچی جانے والی زیڈ -بی کے ایچ مال بردار ٹرین کی ایک بوگی پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم کی دیواریں توڑ کر پٹری سے اتر گئی ، جس کے باعث ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر بوگی کا ٹرالی اسپرنگ ٹوٹ گیا جسے سے زور دار دھماکہ ہو اور تیز رفتار ایک بوگی ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 2کی دیوار کو توڑ کر پٹری سے اترگئی جس سے پلیٹ فارم کی 600فٹ سے زائد دیوار ٹوٹ گئی تاہم کوئی جانی نقصان رونما نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد سے فوری طور پر ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کو تقریباً 8گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔