• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
We Appreciate And Support To Malik Noor Awan Rana Abid

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ ٹوکیو میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ہونیوالے مظاہرے میں ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کشمیریوں سے محبت کا ثبوت دیا ۔

جنگ کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میںان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت کسی سفارتکار کو پر امن مظاہرین کا مذاق اڑانے کا حق حاصل نہیں ہے، لہٰذا پاک جاپان بزنس کونسل ملک نور اعوان کے پر امن اقدام کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور بھارتی حکومت اور سفارتکار کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

رانا عابد حسین نےکہا کہ ایک جانب تو بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،معصوم بچوں اور شہریوں کو قتل کررہا ہے جبکہ کشمیریوں کی آزادی کو جبر سے دبا رکھا ہے اور جب کوئی ان مظالم کے خلاف آواز بلند کرے تو ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جائیں ایسے ہر عمل کی بھرپور مذمت کریں گے۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اور ملک نور اعوان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف ایک بار پھر بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرسکتے ہیں جس کے لیے جلد مشاورت کی جائے گی ۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ وہ کشمیر کی آزادی تک کشمیرکی ہر طرح کی سیاسی اور اخلاقی اور قانونی حمایت جاری رکھیں گے اور جہاں جہاں موقع ملے گا بھارت کی اصلیت دنیا کے سامنے لانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے ۔

تازہ ترین