٭چارسدہ میں حالیہ ہونے والے افسوسناک واقعہ نے پوری قوم کو ایک بار پھر سے غم میں مبتلا کر دیا ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کیلئے فوری طور پراقدامات کرے۔ سرحدوں کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان آمدرفت کیلئے ویزا اور پاسپورٹ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔اس واقعہ کے بعد ہماری افواج نے جس تیزی سے کام لیتے ہوئے چار سہولت کاروں کوگرفتار کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ (ایمان فاطمہ، حیدرآباد)