لاہور( نمائندہ خصو صی،جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموررانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں،فی الوقت دونوں معاونت کر رہے ہیں۔آصف زرداری نے لاہور میں جلسی سے خطاب کیا، اگر نوازشر یف کے راستے میں کوئی رکاوٹ آئی تو شہبا زشر یف پارٹی قیادت کر یں گے،نوازشریف کو گالیاں دینے سے ووٹ نہیں ملتے،عمران خان کے پی پولیس کے قصیدے پڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی مقبولیت کم کرنے کا جو پروگرام ترتیب دیا گیا اس سے مقبولیت کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوئی ہے ۔نو ازشریف نے جمہوریت کی آزادی ، ووٹ کے تقدس اور سویلین بالادستی کی بات کی ہر گلی محلے میں نوازشریف کے موقف کی تائید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردان کی عاصمہ کے قتل کیس میں کل145 نمونے ڈی این اے کے لئے بھجوائے گئے تھے، ایک نمونہ میچ کر گیا۔فرانزک لیب نے ڈی این اے رپورٹ خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کر دی ہے ۔