پشاور(سٹی رپورٹر) میونسپل سروسزپروگرام کے تحت کوہاٹ بس سٹینڈ میں 26 باتھ روم مکمل کرکے ضلعی حکومت کے حوالے کردیئے گئے ۔ اس حوالے سے ایک تقریب ہوئی جس میں ضلع ناظم عاصم خان، ضلعی افسران اوردیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی جی ایم ایس پی نے بتایاکہ باتھ روموں کی تعمیر پر ایک کروڑ 94 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ان میں 10 انڈین اور 10 انگلش باتھ روم شامل ہیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم عاصم خان نے کہاکہ پشاور کے تمام مسافر اڈوں کی حالت عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت ضلعی حکومت کی بھر پور سرپرستی کررہی ہے اوربلدیاتی نظام اپنی جڑیں مضبوط کررہاہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل جلد حل ہورہے ہیں ۔