• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی گواہوں کا بیان ویڈیو لنک سے ریکارڈ کرنیکا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا

اسلام آباد (صباح نیوز) مریم نواز شریف نے احتساب عدالت کے دو فروری کے حکمنامہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، احتساب عدالت نے دو گواہوں کا لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔ مریم نواز نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔ درخواست میں چیئرمین نیب، وفاق اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں احتساب عدالت کی جانب سے گواہوں کا بیان لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کو دو فروری کے فیصلہ میں ترمیم کا حکم دے۔
تازہ ترین