کراچی (جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازکی طرف سے ففٹی ففٹی کے فیم اداکار ماجد جہانگیر کو 5لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیاگیا مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری اطلاعات اور میڈیا ایڈوائزر عمران علی گورائیہ نے انہیں یہ چیک دیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حمزہ شہباز کی طرف سے جلدصحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ماجد جہانگیر جیسے فنکارہمارا اثاثہ ہیں جنہوں نے شائستہ اندار میں مزاح اور اداکاری میں اپنا لوہا منوایا ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے دکھ درد کا مداوا ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے اسی جذبے کے تحت ماجد جہانگیر کو 5لاکھ روپے دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی بیماری کا مقابلہ کرسکیں ۔عمران گورائیہ نے ماجد جہانگیر سے ان کی بیماری اور علاج معالجے کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور انہیں یقین دلایا کہ پنجاب حکومت آئندہ بھی ان کوہر ممکن مد د مہیا گریگی ۔اپنی گفتگو میں ماجد جہانگیر نے حمزہ شہباز کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بیماری کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انسانی ہمدردی کے تحت قدم اٹھایا ہے ۔