کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی رہنماغفار خان ہدہ والا نے بیان میں کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے زیر اہتمام جمعرات8 فروری کو سبی میں عظیم الشان تبلیغی اجتماع ہوگا جس میں ملک بھر سے لوگوں کی شرکت متوقع ہے غفار خان ہدہ والا نے کہا کہ کوئٹہ سے ایک قافلے کی شکل میں سبی میں اجتماع میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے ا نہوں نے تمام مسلمانوں خصوصا‘‘ نوجوانو ںسے اپیل کی کہ وہ اس قافلے میں شامل ہو کر دین کے فروغ اور اسلام کی آگاہی میں اپنا حصہ لیں انہوں نے کہا کہ سبی کے اجتماع سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے دین دوستی کا ثبوت دیا جائے۔