• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کیلئے ایک اور ڈیم کی منظوری،6ارب لاگت آئیگی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کیلئے ایک اور ڈیم کی منظوری ہوگئی ہے۔ پاپین ڈیم پر لاگت کا تخمینہ چھ ارب روپے ہے۔جبکہ دادوچھا ڈیم پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری آج عسکری حکام کو بریفنگ دینگے۔باخبر ذرائع کے مطابق پاپین ڈیم چکری کے قریب ہوگاجو زرعی مقاصد کیلئے بنایا جارہا ہے۔ڈیم کی تکمیل کی مدت چار سال رکھی گئی ہے۔جس سے20ہزار ایکڑ زرعی رقبہ سیراب ہوسکے گا۔ڈیم میں پانی سٹوریج کی صلاحیت60ہزار ایکڑ ہوگی جس سے اردگرد کی آبادیوں کو روزانہ دو کیوسک پانی کی سپلائی کے علاوہ100کیوسک روزانہ سپلائی والی نہریں بنائی جائیں گی تاکہ زمین کو سیراب کیا جاسکے۔پی ایس ڈی پی منصوبہ کی ایکنک سے بھی منظوری ہوگئی ہے۔ادھر دادوچھا ڈیم کے سلسلے میں بدھ کو کمشنر آفس میں مشاورت ہوئی جس کے بعد آج منصوبہ کے حوالے سے عسکری حکام کو بریفنگ دی جائے گی۔منصوبہ کیلئے لینڈ ایکوزیشن کیلئے کام جاری ہے۔ ابتدائی طور پر لاگت کا تخمینہ6027ملین روپے ہے۔جس میں لینڈ ایکوزیشن اور موبلائزیشن وغیرہ کیلئے 28سو ملین روپے کی ضرورت ہے۔رواں مالی سال کیلئے منصوبہ کیلئے2سو ملین روپے رکھے گئے ہیں۔جبکہ لینڈ ایکوزیشن کیلئے سمال ڈیمز آرگنائزیشن اپنےوسائل سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی۔
تازہ ترین