اسلام آباد (نیوز ایجنسیز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست جزوی طور پر منظور کرلی جبکہ نواز شریف نے احتساب عدالت کا دو فروری کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نوازشریف کی جانب سے ایون فیلڈ لندن اپارٹمنٹ کیس میں نیب گواہوں کی ویڈیو لنک کے ذریعہ بیان ریکارڈ کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلہ کے خلاف درخواست جزوی طور پر منظور کرلی۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مریم نوازشریف کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔