راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پاکستان میٹرو بس پراجیکٹ راولپنڈی اسلام آباد کو پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر پانچ پیکجز کل تک میٹرو اتھارٹی پنجاب کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق کمشنرراولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری نے اس سلسلے میں ہدایات جار ی کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر راولپنڈی پیکج تھری شمس آباد تا آئی جے پی روڈ،اسلام آباد کے چار پیکجز میٹرو بس اتھارٹی کو دئیے جارہے ہیں۔ادھر کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے دادوچھا ڈیم اور عمار چوک سگنل فری منصوبہ کے حوالے سے جمعرات کو عسکری حکام کو بریفنگ دی ۔