کوئٹہ(پ ر) ملک کے نامور صحافی روزنامہ بلوچستان ایکسپریس اور روزنامہ آزادی کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر لالہ صدیق بلوچ کے صاحبزادے ان کی کراچی میں تدفین کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ،محمد عارف بلوچ، محمد آصف بلوچ، ایڈیٹر روزنامہ آزادی ،محمد طارق بلوچ،ظفربلوچ ،صادق بلوچ اور دیگر لواحقین آج ہفتے سے اپنے والد لالا صدیق بلوچ کی روح کے ایصال ثواب کے لیےاپنی رہائش گاہ واقع پٹیل ہاؤسنگ اسکیم سریاب روڈ کوئٹہ میں فاتحہ لیں گے۔