• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی، سراج الحق

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک پر پاکستان کے دشمن بھارت سے دوستی کرنے والوں کا راج ہے ، حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔عوام اسلامی اور خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ جماعت اسلامی آئینی اور جمہوری طریقوں کے مطابق ملک میں تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی عوام کو تقسیم در تقسیم کرنے کے بجائے اللہ اور اس کے رسول ؐ کی دعوت اور تعلیمات کی طرف بلاتی ہے ۔اقامت دین کی جدوجہد کو اپنا مشن بنانا اور اپنی زندگی کا نصب العین قرار دینا ہی ایک داعی کی زندگی کا مرکز ومحور ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد بیت المکرم اخترکالونی میں جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت دو روزہ تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین