لاہور(خبرنگارخصوصی، خصوصی رپورٹر)بانی جامعہ نعیمیہ مفتی محمدحسین نعیمی ؒ کی اہلیہ، ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید اور ڈاکٹر محمد عارف نعیمی کی والدہ ا ورناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی کی دادی کو سوگوارن کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں تقریب ختم کل شریف آج جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو میں صبح 10سے12:30بجے تک منعقدہوگی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ودیگر مذہبی قائدین ،سیاسی زعما کا اہل خانہ سے اظہار تعزیت ۔