• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف صاحبزادی مریم نواز کو آگے لانا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

Nawaz Sharif Wants To Bring Mariyam Nawaz Ahead Khursheed Shah

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کو آگے لانا چاہتے ہیں، شہباز شریف کو اگلا وزیراعظم نامزد کرنے کی کوئی اہمیت نہیں ۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ چوہدری نثار کا میڈیا پر آکر تحفظات کا اظہار کرنا صرف اپنی تشہیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو اول تو پارٹی کے اندر بات کرنی چاہیے اور اگر اختلافات شدید ہیں تو اصولاًن لیگ چھوڑ دینی چاہیے۔

خورشید شاہ نے وکلاء رہنما عاصمہ جہانگیر اور اداکار قاضی واجد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی،ان کا کہناتھاکہ عاصمہ جہانگیر نے جمہوریت کے حق اور آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پرامید ہوں کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے بہت سے امیدوار کامیاب ہوں گے ،ہماری کوشش ہے کہ ملک میں جمہوریت قائم رہے۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ گالم گلوچ کی سیاست کی وجہ سے خطرات کا اندیشہ ظاہر کیا تھا،ارکان اسمبلی کی سینیٹ الیکشن میں اپنی مرضی ہوتی ہے ۔

انہوں نے ایم کیو ایم کے اندر کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں مفادات کی جنگ چل رہی ہے ،متحدہ میں کچھ لوگ ایک شخص کی اہمیت کو نہیں مان رہے ۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے لاہور کی ترقی کے حوالے سے کہا کہ وہاں سرخی پاوڈر لگا ہوا ہے اندر سے وہ صورتحال نہیں ،جو بتائی جاتی ہے ۔

تازہ ترین