• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیمبر سے اغوا حساس ادارے کے ملازم کی لاش اوکاڑہ کے قریب سے برآمد

ساہیوال (نمائندہ جنگ) حساس ادارے کے ملازم کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاش اوکاڑہ کے قریب پھینک دی۔ بتایا گیا ہے کہ تین روز قبل حساس ادارے کا ملازم ظہیر عباس کشمور سے چھٹی پر گیمبر پہنچا تو نامعلوم افراد اسے ورغلا کر اغواء کر کے لے گئے ۔جس پر پولیس یوسف والا نے مقدمہ درج کر لیا ۔جس کے بعد اُس کی لا ش ملی۔ ساہیوال پولیس نے سول ہسپتال میں اُس کا پوسٹ مارٹم کروا کر لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔
تازہ ترین