لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی اور سینئر ترین جج محمد انوار الحق سے راولپنڈی ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وفد کی ملاقات عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی اور سینئر ترین جج محمد انوار الحق سے راولپنڈی ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن راولپنڈی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہادر علی خان بھی موجود تھے۔ بار نمائندوں نے فاضل چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور جلد و معیاری انصا ف کی فراہمی کےلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔