ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایوب، ضیا اور پرویز مشرف کے دور کراچی کے لیے اچھے رہے کیونکہ فوجی حکمرانوں میں تعصب نہیں ہوتا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ پرویز مشرف ایم کیو ایم کے لیڈر بنیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ان کے بڑے بھائی کی طرح ہیں، وہ ان کی عزت کرتے ہیں۔
فروغ نسیم نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ پرویز مشرف ایم کیوایم کے لیڈر بنیں، ایئرپورٹ پر دو افراد کے سامنے یہ کہا تھا کہ فوجی حکومتوں کا زمانہ کراچی کے لیے سب سے اچھا تھا۔