• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عاصمہ کے قاتل کو انٹرپول کے ذریعے واپس لائے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب تک عاصمہ رانی کا قاتل اور ڈی آئی خان کی شریفاں بی بی کے ساتھ ظلم کرنے والے ملزمان گرفتار نہیں ہوتے خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس پر انگلیاں اٹھتی رہیں گی۔ عاصمہ کے قاتل کا آسانی سے ملک سے فرار ہونا صوبائی حکومت کی بڑی ناکامی ہے، حکومت قاتل کو سعودی عرب سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے واپس لائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے گھر پر خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عاصمہ کے والد غربت کے باجود بیٹی کو ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے ،پختون معاشرے میں بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانا قابل فخر بات ہے جبکہ دوسری طرف بچیوں کے ساتھ اس قسم کا ناروا ظلم بھی انتہائی دکھ کی بات ہے۔
تازہ ترین