• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین صوبوں کے سنگم پر واقع سکھر بڑی تجارتی منڈی، روزگار کے مواقع

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ نے کہاہے کہ تین صوبوں کے سنگم پر واقع سکھر بڑی تجارتی منڈی ہے، صنعتوں کے قیام سے سکھر اور گرد ونواح کے محنت کشوں کو گھر سے نزدیک روزگار کے مواقع حاصل ہورہے ہیں۔وہ وفاقی حکومت کے کراچی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی تکمیل پر آئے ہوئے افسران سے ایوان میں ملاقات کے دوران بات کررہے تھے۔ عبدالفتاح شیخ نے کہا کہ بالائی سندھ کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور زیریں پنجاب کے کاروباری اداروں کیلئے سکھر ایک بڑی اہم تجارتی منڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے مہمانوں کو آگاہ کیا گیا کہ سکھر میں ڈرائی پورٹ اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کیلئے متعلقہ وفاقی اداروں سے ایوان مسلسل رابطے میں ہے۔ جبکہ دریا ئے سندھ پر مجوزہ نئے پُل کی تعمیر سے آمد و رفت کی نئی سہولتیں میسرآئیں گی۔ اس موقع پر سابق صدور محمد دین، شکیل احمد مختار، سابق سینئر نائب صدر عرفان صمد،اراکینِ مجلسِ انتظامیہ علی بخش خان مہر،محمد کامل فاروقی، سینئر رُکن سجاد اللہ قریشی اور سیکریٹری ایوان اسرار حسین بھٹی موجود تھے۔
تازہ ترین