• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی سولنگی برادری کے افراد نے تھانہ اے سیکشن پولیس کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔جو پولیس کی زیادتیوں کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔مظاہرے کی قیادت صاحب خان ، مسمات توری ودیگر نے کی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ چند روز قبل پولیس نے ہمارے تین افراد کو گرفتار کر کے لاپتہ کردیا ہے اور ان کی رہائی کے لئے مبینہ طور پر رشوت طلب کی جارہی ہے ۔ ہماری ایس ایس پی سکھر سے اپیل ہے کہ تھانہ اے سیکشن پولیس کی زیادتیوں کانوٹس لے کر گرفتار افراد کو رہاکیا جائے۔
تازہ ترین