• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،آبپاشی ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا

سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ آبپاشی کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں سکھر بیراج پر حبیب اللہ میرانی اور گل محمد میرانی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا اور جلسہ منعقد کیا گیا جس میں واٹر سپلائی سیکشن، مکینیکل سیکشن ، ہیڈ ورکس، میوزیم سمیت مختلف حدود کے ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونین رہنماؤں عبدالعزیز سومرو، عبدالرحمان شیخ، جواد حسین سومرو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر بیراج کے ملازمین کے ساتھ زیادتی اور نا انصافیوں کا سلسلہ جاری ہے،ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں ایک مخصوص گروپ کی جانب سے ملازمین کے خلاف انتقامی کا رروائیاں جاری ہیں جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات منظور کرتے ہوئے ملازمین میں پھیلی مایوسی اور بے چینی ختم کی جائے بصورت دیگر سکھر بیراج کو مکمل طور پر بلاک کر نے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین