کوئٹہ (پ ر) سماجی رہنماء حافظ عبدالقدیر لہڑی نے ایک بیان میں سبی میں تبلیغی اجتماع کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور امن وامان کے قیام کے لئے بہتر انتظامات کرنے پر ڈی آئی جی سبی ریجن ملک محمد سلیم لہڑی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جس کی وجہ سے نہ صرف اجتماع کی جگہ کے آس پاس اور سبی شہری بلکہ سبی سے اندرون بلوچستان سندھ قومی شاہراہ کی جانب ٹریفک کا دباؤ کافی بڑھ گیا تھا ایسے میں ڈی آئی جی سبی ریجن ملک محمد سلیم لہڑی کی کوششوں اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے باعث شہر میں ٹریفک کے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے اجتماع میں شریک لاکھوں فرزندان توحید کو کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔