قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نیب کے خط پر عمل درآمد کرے۔
ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بھی آزاد کرنا اور نام بھی ای سی ایل سے نکالنا پڑے گا۔