اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب کورٹ اسلام آباد میں جمعرات کوسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف فیملی کے خلاف احتساب ریفرنسز کی سماعت ہوگی، فاضل عدالت نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی 19 فروری سے پندرہ دن کی استثنیٰ کی درخواست کی بھی سماعت کرے گی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد استثنیٰ کے بارے میں فیصلہ سنایا جائے گا۔فاضل عدالت کے جج محمد بشیر نے وکیل صفائی خواجہ محمد حارث کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے سماعت دوپہر بارہ بجے شرو ع کرنے کا حکم دیا تھا، سماعت کے آغاز پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز استغاثہ کے گواہوں پرجرح کریں گے، فاضل عدالت نے نواز شریف فیملی کے خلاف استغاثہ کے چار گواہوں کو طلب کررکھا ہے۔