• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں ضمنی الیکشن میں ناکامی عمران کا پارلیمنٹ کو لعنت دینے کا ردعمل ہے،یوسف رضا گیلانی

کراچی ( آن لائن ) پیپلزپارٹی کے راہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں ناکامی عمران خان کا پارلیمنٹ کو لعنت دینے کا ردعمل ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں پیشی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ناکامی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا شاخسانہ ہے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے عمران خان کو جواب دے دیا ہے۔
تازہ ترین