• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت،چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں،سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات میں ارکان کی خرید وفروخت کو روکنے میں ناکام رہتا ہے تو چیف جسٹس کو اس معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہیے ،چیف جسٹس ثاقب نثار اس اقدام سے تاریخ میں امر ہو سکتے ہیں، ارکان سینیٹ کا دولت کے بل بوتے پر انتخاب سینیٹ کی موت کے مترادف ہوگا، جب تک انتخابی نظام درست نہیں ہوتا ، عوام کی حقیقی قیادت سامنے نہیں آسکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سراج الحق نے کہا کہ کرپشن سے پاک انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس کا نام سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا، سینیٹ انتخابات میں پیسے کا استعمال باعث شرم ہے ، سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے ایسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں جو دولت کے بل بوتے پر لوگوں کے ضمیر کا سودا کرتی ہیں۔
تازہ ترین